فیصل آباد(حمزہ اکرم)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں انسداد سموگ مہم کے سلسلے میں 3 ماہ میں بھرپور انسدادی اقدامات کئے گئے۔مہم کے دوران ڈویژن بھر میں 1549، انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کرکے378 خلاف ورزیوں پر 144 بوائلر سیل،123مقدمات کا اندراج اور ایک کروڑ 77 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔علاوہ ازیں زگ زیگ کے بغیر چلنے والے 305بھٹہ جات سیل،2871،انسپکشنزمیں 550 خلاف ورزیوں پر 252 مقدمات کا اندراج اور3 کروڑ96لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔دھواں دینے والی 8267 وہیکلز کے مالکان وڈرائیورز کو93 لاکھ روپے جرمانہ اور 13 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کرنے کی آگاہی جاری اور مسلسل خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد ہوا۔کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں ہنگامی اور بروقت انسدادی اقدامات کی بدولت سموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی، شہری ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے میں آئندہ بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔صاف ستھرا ماحول ڈویژنل انتظامیہ کی ترجیح ہے جس میں زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔