فیصل آباد(حمزہ اکرم)مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور کی ہدایت پر واسا افسران روزانہ کی بنیاد پرجاری ترقیاتی سکیموں کے وزٹس کرکے تعمیراتی پیشرفت کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالقرنین نے جوہر کالونی،ملت روڈ میں 36۔ انچ سیوریج لائن بچھانے کی ترقیاتی سکیم پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ سب انجینئر شہزاد انور نے جواد کلب روڈ پر حسین آباد میں سیوریج و ڈرینج سسٹم میں بہتری اور توسیع کی ترقیاتی سکیم کے کام کا معائنہ کیا۔