فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران کی ہدایت پر تمام فیلڈ افسران و سٹاف کی عید الاضحیٰ کی تعطیلات منسوخ کردی گئی ہیں جس کے باعث گزشتہ رات اور دن کو چھٹی کے باوجود تمام آپریشنز سٹاف فیلڈ میں متحرک رہا اور عید کی چھٹیوں میں عوام کو ریلیف دینے اور سیوریج سے متعلقہ شکایات کو دور کرنے کے لئے مصروف عمل رہا اور اس کے ساتھ ساتھ سیور لائنوں کی صفائی بھی جاری رہی۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا نے کہا کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران واسا کا آپریشنز سٹاف فیلڈ میں اپنی حاضری یقینی بنائے گا اور عوامی شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر دو کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں محنت اور لگن سے نبھائے گا۔عید کی چھٹیوں کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لئے ان کی شکایات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل بھی جاری رکھے گا تاکہ مون سون کے دوران ہونے والی بارش کے پانی کی نکاسی بروقت مکمل کی جا سکے۔مینجنگ ڈائریکٹر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ماحوال کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی ہے اس لئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں،انتڑیاں،آلائشیں،چارہ اور دیگر فضلات وغیر واسا کے گٹروں یا نالوں میں مت پھینکیں۔مزید معلومات یا شکایات کے لئے کسٹمرز ریلیشن سینٹر کے ٹال فری نمبر 1334 یا 0419210051 پر رابطہ یا 03219991334 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے.