فیصل آباد(حمزہ اکرم)مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبارانور کی زیر صدارت واٹر سپلائی امپروومنٹ پراجیکٹ کی پراگریس ریویو میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جائیکا ٹیم کے اراکین اور واسا افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جائیکا ٹیم کے اراکین نے اپنے اپنے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔مینجنگ ڈائریکٹر واسانے کہا کہ جائیکا واٹرسپلائی امپروومنٹ پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پراگریس تسلی بخش ہے اور واسا فیصل آباد جائیکا ٹیم کے ممبران کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جائیکا کے واٹر سپلائی امپروومنٹ پراجیکٹ سے جہاں مشرقی حصے کی آبادیوں کو پینے کی پانی میں بہتری آئے گی وہاں مغربی حصے کے مختلف علاقوں کے رہائشی بھی پینے کے مصفا پانی سے مستفید ہونگے۔ایم ڈی واسا نے جائیکا ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ اسی طرح پراگریس کو جاری رکھا جانا چاہیئے۔