فیصل آباد(حمزہ اکرم)محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی یوم مانع حمل ادویات منایا گیا اس ضمن میں ویک تقریبات منعقد ہوئیں اور آگاہی سیمینار منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی انچارج آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خادم حسین تھے۔مذہبی رہنما پیر صدیق الرحمن،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر عاطف علی،ڈپٹی ڈی او طیبہ اعظم،ڈاکٹر عالیہ کوثر اور دیگر افسران کے علاوہ این جی اوز کی نمائندگان بھی موجودتھیں۔سیمینار سے خطاب میں شرکاء نے موجودہ دورمیں آبادی اور وسائل میں توازن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ آبادی کو وسائل کے مطابق رکھ کر ہی ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔اس موقع پرملائیشیا اور انڈونیشیا میں فیملی پلاننگ کے نظام سے بھی آگاہی دی گئی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نے عالمی دن برائے مانع حمل ادویات منانے کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور سیمینار میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔