• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, جون 6, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

سوشل سیکورٹی ہسپتال میں ایکسرے یونٹ اور ڈائلسز مشینوں کا افتتاح ہوگیا

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
8 نومبر, 2022
in عوامی مسائل
0
سوشل سیکورٹی ہسپتال میں ایکسرے یونٹ اور ڈائلسز  مشینوں کا افتتاح ہوگیا
4
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی عنبرین ساجد نے سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز ممتاز شیخ نے کمشنرسوشل سکیورٹی کو ہسپتال کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔میڈیکل ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ خان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز / پروٹوکول آفیسر ڈاکٹر بابر بندیشہ،ڈائریکٹر ورکس آفتاب غنی،ڈائریکٹر ایم سی ڈاکٹر صائمہ و دیگر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر سوشل سکیورٹی عنبرین ساجد نے دورہ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیااورصفائی ستھرائی کے معیار،ادویات کی فراہمی،آلات کے فنکشنل ہونے کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ہسپتال میں موجود مریضوں کے اہل خانہ اور مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات بارے بات چیت کی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی عنبرین ساجد نے ہسپتال کے تحت مریضوں کو دیئے جانے والے کھانے کامعیار بھی دیکھا۔انہوں نے ہسپتال میں 15 عدد ڈائیلاسز مشینوں،جدید طرز کے ایکسرے یونٹس اور پی سی آر مشین کا افتتاح بھی کیا اور ہسپتال میں پودا بھی لگایا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال میں بہترین انتظامات پر ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر اعجاز ممتاز شیخ کی کارکردگی کوسراہا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ جو ایم ایس اور ڈائریکٹرز ادارے کے لئے اچھا کام کررہے ہیں ان کی ہر فورم پر تعریف کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ورکرز کو علاج ومعالجہ کی سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مزید برآں کمشنر سوشل سکیورٹی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ایم این سی ایچ فیصل آباد کا بھی دورہ کیا۔انتظامی امورمیں غفلت،صفائی کے ناقص انتظامات اور ہیڈآفس سے جاری ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ہسپتال ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو گائنی کی جدید سہولیات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنائیں۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ فیلڈ میں خود وزٹ کے ذریعے ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہوں۔ہسپتال ایم ایس کو جوہدایات جاری کی جارہی ہیں اگلے وزٹ تک اگر ان پرعمل درآمد نہ کیا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ ماہانہ اسکورنگ کے ذریعے بھی ایم ایس صاحبان کی کارکردگی کو مانیٹر کررہے ہیں۔

Previous Post

واٹر سپلائی امپروومنٹ پراجیکٹ کی پراگریس ریویو میٹنگ کا انعقاد

Next Post

حکومت پنجاب کی زرعی پالیسیوں کے ثمرات براہ راست کسانوں تک پہنچانا ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
حکومت پنجاب کی زرعی پالیسیوں کے ثمرات براہ راست کسانوں تک پہنچانا ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر

حکومت پنجاب کی زرعی پالیسیوں کے ثمرات براہ راست کسانوں تک پہنچانا ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی