فیصل آباد(محمد حمزہ) سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور نے جنرل بس سٹینڈ اور سبحان ٹریولزکا دورہ کیااورسٹاف کی ویکسینیشن سمیت کورونا ایس اویز پر عملدرآمد کو چیک کیا۔سیکرٹری آرٹی اے نے کہا کہ خلاف ورزی کی مرتکب مسافر گاڑیوں کو بند اور ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بس یا ویگن میں خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ پابندی پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں اورخلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہرات سمیت خارجی راستوں پر بھی کڑی چیکنگ جاری ہے اور کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے سٹینڈز میں صفائی کی صورت حال بھی چیک کی۔