• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
بدھ, مئی 14, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

زرعی یونیورسٹی میں جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا

admin by admin
15 اگست, 2022
in تعلیم و کھیل
0
زرعی یونیورسٹی میں جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا
16
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔دن کا آغاز مرکزی جامعہ مسجد میں ملکی ترقی و سا لمیت کی دعاؤں کے بعداقبال آڈیٹوریم میں پرچم کشائی کی تقریب کے انعقادسے کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے اس موقع پر کہا کہ آزادی کی قدرو منزلت محکوم قوموں سے بہتر کوئی نہیں جانتا جوکہ ظلم و بربریت کی شکار اور غلامی کی چکی میں پسی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملکی ترقی اور وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کے پیغامات کو نئی نسل میں عام کرکے ترقی کے سفر کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہہمقائد کے پیغام ایمان اتحاد اور تنظیم کے ذریعے نا صرف ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کر پائیں گے بلکہ دنیا میں بھی اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برصغیر کی پہلی زرعی دانش گاہ جامعہ زرعیہ فوڈ سکیورٹی اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں تاکہ نچلی سطح پر غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ وافر خوراک پیدا کی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کی نسبت پاکستان کی فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے جس کے لیے دہقانوں کو جدید رجحانات سے روشناش کرانا نا گزیر ہے۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے اس امر پر تفتیش کا اظہار کیا کہ گزشتہ سال پاکستان نے دس بلین ڈالراشیاء ضروریہ کی درآمد پر خرچ کئے جو کہ ایک زرعی ملک کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملکی سطح پر گندم میں خود کفالت کی منزل حاصل کر نے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ زراعت کو جدید خطور پر استوار کرنے کیلئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں اربوں روپے کے نئے تحقیقاتی منصوبہ جات پر کام پوری توانائیوں کے ساتھ جاری ہے جو کہ زرعی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے ایک سال میں ایک سو ساٹھ تقرریاں اور پرموشن کا عمل مکمل کیا ہے تاکہ ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی سے تعلیم و تحقیق میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ زراعت کے جملہ مسائل پر قابو بھی پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈے سکالر طالبات کیلئے سہولیات کا مرکز قائم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی انرولمنٹ پیش نظر دوسرے شہروں ودیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کیلئے ایک نئے وسیع و عریض ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اس موقع پر لیبارٹری سکول اور سینئر ٹیوٹر آفس کے طلبہ نے ملی نغمے، تقریریں اور ٹیبلو بھی پیش کئے۔تقریب سے ڈین فوڈ سائنسزڈاکٹر مسعود صادق بٹ،سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔جشن آزادی کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ، فٹ بال، ہاکی اور ہینڈ بال کے میچوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ کرکٹ کے میچ میں زرعی یونیورسٹی کی ٹیم نے کمبائن کرکٹ کلب کے مقابلے میں سات وکٹ سے میچ جیت لیا جبکہ لائلپور فٹ بال کلب نے زرعی یونیورسٹی کی ٹیم کے مقابلے میں فٹ بال کا میچ جیت لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپورٹس ڈاکٹر احمد ستار، ڈاکٹر فاروق احمد، عاشق رسول، محمد فاروق و دیگر بھی موجود تھے۔

Tags: FaisalaabadFaisalabadFAISALABAD TV
Previous Post

فیسکو ہیڈ کوارٹر میں اٹلس ہنڈا کے تعاون سے روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

Next Post

فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ لمپی سکن بیماری میں مبتلا جانوروں کا گوشت تلف کردیا

admin

admin

Next Post
فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ لمپی سکن بیماری میں مبتلا جانوروں کا گوشت تلف کردیا

فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ لمپی سکن بیماری میں مبتلا جانوروں کا گوشت تلف کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی