فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) طوفانی بارش سے فیصل آباد ڈوب گیا، محکمہ موسمیات نے فیصل آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی گئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
فیصل آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ فیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔فیڈرز کی ٹرپنگ سے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فیصل آباد میں سب سے زیادہ بارش غلام آباد کے علاقے میں 80 ملی میٹر ہوئی، اس کے بعد مدینہ ٹاؤن میں 78 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ڈوگر بستی میں 72 ملی میٹر، گلستان کالونی میں 69 ملی میٹر اور سب علامہ اقبال کالونی میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔