گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کی اپگریڈیشن اور انٹرن شپ آفس کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغۂ امتیاز) تھیں۔ اس موقع پر انٹرن شپ آفس اور وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کو طالبات کے لیے ایک ون ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر قائم کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کا مقصد طالبات کی قیادت سازی، مہارتوں میں اضافے کے پروگرامز اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں سے متعلق قومی سطح کی اسکیموں تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کے اشتراک سے قائم کیا گیا یہ آفس طالبات کی انٹرن شپ سے متعلق تمام ضروریات کے لیے ایک مرکزی سہولت کے طور پر خدمات فراہم کرے گا۔ اس کے تحت طالبات کو انٹرن شپ کی تقرری، میزبان اداروں سے رابطہ، دستاویزی امور، انٹرن شپ رپورٹس کی تیاری اور جانچ کے مراحل میں مکمل رہنمائی دی جائے گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ یونیورسٹی تدریسی ماحول اور پیشہ ورانہ شعبہ جات کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ آفس کا قیام

