• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

اخوت نے مزید 150 گھرانوں کو بلاسود قرضہ فراہم کردیا

admin by admin
25 اگست, 2021
in عوامی مسائل
0
گراں فروشوں کونکیل ڈالی جاے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)اخوت کے زیراہتمام مزید 150 گھرانوں میں ایک کروڑ روپے کے بلاسود قرضہ جات تقسیم کئے گئے اس ضمن میں سادہ تقریب محکمہ انہار کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی جس میں مقامی صنعتکار چوہدری حبیب گجر،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری علی اختر ورک،چوہدری طارق ایڈووکیٹ،چوہدری شبیر پاشا،چوہدری ارشد صدیقی،ریجنل مینجر خالد محمود،احسان الہی اور اخوت کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔صدر ڈسٹرکٹ بار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاحی اور مہذب معاشرے کا تقاضا ہے کہ معاشی طور پر کمزور اور مستحق افراد کا ہاتھ تھاماجائے جس کے لئے سماجی تنظیم ”اخوت“نے اپنے منصوبوں سے معاشرے میں ایسا عظیم انقلاب برپا کیا ہے جس کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی۔چوہدری اختر علی ورک نے اسلامی تعلیمات واصولوں کے عین مطابق اخوت انتظامیہ کی عمدہ سوچ اور کامیاب فلاحی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے لیکن وسائل کی کمی کے باعث معاشی مسائل آڑے آتے ہیں جن کی فراہمی کے لئے اخوت نے قابل قدر بیڑااٹھایا ہے جس کے کامیاب نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے قرض حسنہ حاصل کرنے والوں سے کہا کہ وہ انتہائی نیک نیتی اور دیانتداری سے محنت کرکے اپنے روزگار میں اضافہ کریں اور ایمانداری سے قرض حسنہ واپس کریں تاکہ دیگر بھی اس مائیکرو فنانس سکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔انہوں نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر خدمات انجام دینے والی اخوت کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔چوہدری حبیب گجر نے کہا کہ اخوت کے زیراہتمام وسائل سے محروم خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے چھوٹی سطح پر بلاسودقرضوں کی فراہمی بہت بڑا انقلاب آفرین پروگرام ہے جو شفافیت اورنیکی کے جذبے کے باعث کامیابی سے چل رہا ہے۔انہوں نے سماجی ومعاشی ترقی اور انسانیت کی بھلائی کے اس مشن سے وابستہ تمام فلاح کاروں کی نیک خدمات کوسراہا۔ریجنل مینجرنے اخوت کے زیر اہتمام ایجوکیشن پروگرام،تعلیم بالغان،زرعی قرضہ جات،ٹیوٹا اوردیگر فلاحی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اخوت کا یہ انقلابی فلاحی سفر جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ 2001ء میں 10 ہزار روپے سے اس ادارے کا آغاز ہوا اور اب تک 150 ارب روپے 44لاکھ خاندانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔تقریب سے ایڈوکیٹ چوہدری طارق،چوہدری شبیر پاشا،چوہدری ارشد صدیقی ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق قرضہ جات کی فراہمی سے غربت میں کمی اور سود کے خلاف جہاد میں کامیابی حاصل ہوگی۔انہوں نے قرض حسنہ لینے والوں کی کامیابی اور برکت کے لئے دعا کی۔

Tags: fundingloan
Previous Post

گراں فروشوں کونکیل ڈالی جاے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

Next Post

فیصل آباد ضلع میں گذرے عرصہ تعیناتی کو ملازمت کی زندگی کا سرمایہ سمجھتا ہوں ۔ سابقہ ڈپٹی کمشنر

admin

admin

Next Post
فیصل آباد ضلع میں گذرے عرصہ تعیناتی کو ملازمت کی زندگی کا سرمایہ سمجھتا ہوں ۔ سابقہ ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد ضلع میں گذرے عرصہ تعیناتی کو ملازمت کی زندگی کا سرمایہ سمجھتا ہوں ۔ سابقہ ڈپٹی کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی