فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) وزیراعظم کے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت ہرسطح پر شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں جنرل بس سٹینڈکے سبزہ زار میں پودے لگائے گئے۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر رانا حبیب اللہ نے ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پلانٹیشن کی۔انہوں نے کہا کہ کلین گرین پروگرام میں ٹرانسپورٹرز بھی دیگر طبقات کے شانہ بشانہ شریک ہیں اور خوشگوار وتروتازہ ماحول کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال کا بھی خیال رکھا جارہا ہے تاکہ وہ نشوونما پائیں اور ماحول کو خوشگوار بنایا جاسکے۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ گھروں اور اردگردلانز میں دستیاب جگہوں پر شجرکاری کو فروغ دیں اوردیگر شہریوں کو بھی مہم میں شریک کریں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وزیر اعظم ٹین بلین ٹری پروگرام میں ہر بشر دو شجر کے نعرے کے تحت اپنے حصے کے پودے ضرور لگائیں۔