فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام شہر کی گنجان آباد شاہراؤں میں دو نئی گرین بیلٹس قائم کر دی گئی ہیں جوعبداللہ پور سے متصل گرین سروس روڈ سے رفحان ملز تک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے 800 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی ہے جبکہ شہر کے دوسرے مین حصے جڑانوالہ روڈ فلیٹس کے سامنے واقع غیر قانونی پٹرول پمپ کو منہدم کرنے کے بعد 300×80 فٹ کے ایریا کو بھی مکمل گرین بیلٹ میں ڈویلپ کر کے اس پر بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان گرین بیلٹس کی ڈویلپمنٹ کا کام رواں ماہ مکمل کیا گیا ہے جبکہ انکروچمنٹ کے دوران جگہ کلیئر اور ڈویلیپ کی گئی گرین بیلٹس اور پارکس اس کے علاوہ ہیں.