فیصل آباد(حمزہ اکرم)ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 5غیر منظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر اور ان کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی رہائشی سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو سمندری روڈ پر دین پیرا ڈائز i،چک نمبر122سرگودھا روڈ پر گرینڈ ویو سٹی، اضافی آبادی،چک نمبر121کی اراضی پر قائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیم عائشہ گارڈن اور اضافی آبادی کو غیر منظور شدہ پایاجس پر ان میں غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرکے دفاتر کو سیل کردیاگیا۔ ڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے ایف ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے منظوری حاصل کریں بصورت دیگر انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے اور آپریشن کے دوران نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو آگاہ کیاگیاہے کہ وہ کسی بھی رہائشی سکیم میں پلاٹ خریدنے سے قبل اسکی قانونی حیثیت اور متعلقہ ریکارڈ وغیر ہ کو چیک کرلیں تاکہ وہ کسی قسم کی دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے انفورسمنٹ ٹیم کع ہدائت کی ہے کہ قانون کی عملداری کع یقینی بنائیں اور منظوری کے بغیر بننے والی رہائشی سکیموں میں تمام غیر قانونی ترقیاتی ڈھانچوں کو مسمار کرنے سے گریژ نہ کریں۔