فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) ڈسڑکٹ سپو رٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے پہلے تایا نذیر سپر وویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں لاہور وومن کرکٹ ٹیم نے فیصل آباد وومن کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر وننگ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فیصل آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20۔اوورز میں دس وکٹ کے نقصان پر107 رنز بنائے جبکہ لاہور کی ٹیم نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔ میچ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے۔ مہمانان خصوصی میں ایم پی اے شکیل شاہد،ایم پی اے فردوس رائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قیصرعباس رند، سی ای او ڈی گرینڈ سینٹر مال میاں آصف، ڈائریکٹر گرینڈ سنٹر مال رانا غلام مصطفے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف، حافظ اظہر محمود صدر فٹسال،رانا افتخار احمد آف دھنولا،تاجر راہنمانصیر وہرا اور دیگر شامل تھے۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ کو پچاس ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔ جیتنے والی لاہورکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جیت پر خوش ہیں اور فیصل آباد کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتی ہیں میچ کے بعد میوزک کا تڑکا بھی لگایا گیا جبکہ لاہور کی کھلاڑیوں نے جیت کا جشن بھی خوب منایا۔کھلاڑیون کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے ایسے موقع پیدا ہونے چاہیے تاکہ لڑکیاں بھی ہر میدان میں آگے نکل سکیں۔