فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نے عوام کی کمر مزید توڑدی، مہنگائی اوربے روزگاری کاوہ طوفان آئے گا جو غریب کی رہی سہی خوشیوں کوبھی نگل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں آج تک اتنابے بس اورنااہل وزیراعظم نہیں آیاجتناسلیکٹڈ ہے،موصوف ٹوئٹ میں کہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مستردکردی جبکہ اوگرانے رات بارہ بجے کے بعد عوام پرپٹرول بم گراکرثابت کردیاکہ عمران نیازی کٹھ پتلی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیازی کے چارسالوں میں عوام پرمہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت جیسے عذاب قیامت کی نشانی ہیں،2018ء میں جنہوں نے دانستہ یاغیردانستہ عمران نیازی کوووٹ دیئے وہ فی الفوراللہ پاک کے حضور توبہ کریں تاکہ ملک وقوم پرمسلط ”سیاسی عذاب“سے نجات مل جائے۔انہوں نے کہاکہ 160روپے فی لٹرپٹرول ہونے پربھی وزیرخزانہ کہتاہے کہ پاکستان میں ابھی بھی دنیاسے سستاپٹرول ہے یہ بیان عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے جس کوبرداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لارہی ہے اب تمام ممبران پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ قوم کواس مسلط کردہ عذاب سے نجات دلائیں،جوبھی عمران خان کاساتھ دے گاوہ قوم کے غم وغصے سے ہرگزنہیں بچ پائے گا۔