فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار میں روڈ سیفٹی وٹریفک قوانین پر آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں مینجر زاہدہ ناز،انچارج ایجوکیشن یونٹ محمد سلیم،مبشر باجوہ ودیگرنے طالبات کوٹریفک قوانین، روڈکراسنگ،سگنلز کی پابندی، حادثات سے بچاؤ بارے آگاہی دی۔انچارج سٹی ٹریفک نے بتایا کہ چیف ٹریفک آفیسر تنویر احمد ملک کی ہدایات پرتعلیمی اداروں وسنٹرز میں زیر تربیت طلباء وطالبات کو ٹریفک رولز سے آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے اور آج سیمینار کے انعقاد کا مقصد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے طالبات کو ٹریفک سائینز کے درست استعمال سے آگاہ کیا اور کہا کہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کو اپنانے کا پیغام گھر گھر عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہری عمل کریں جو حادثات سے بچاؤ کا بھی ذریعہ ہے انہوں نے طالبات کے سوالوں کے بھی جواب دیئے۔مینجر ادارہ نے آگاہی سیشن کے انعقاد کو سراہا اور سی ٹی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ قوانین کی مکمل پاسداری میں ہی سمجھداری ہے۔اس موقع پر ملٹی میڈیا کے ذریعے بھی آگاہی دی گئی.