زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ آل پاکستان ساتواں لائلپورآرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا جس میں مجموعی طور پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے پہلی،پنجاب یونیورسٹی نے دوسری اور یونیورسٹی آف جھنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد جامعات و کالجز کے طلبہ نے مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیا۔زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ہدایت پر سینئر ٹیوٹر آفس کے زیر اہتمام چار روزہ عظیم الشان بیس سے زائد مقابلہ جات پر مشتمل ادبی میلے کا انعقاد اقبال آڈیٹوریم میں کیا گیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ طلبہ میں فن و ادب کے ذوق کو اجاگر کرکے ان تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فن اور ادب انسان کی شخصیت میں ذوق لطیف اور نکھار پیدا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ آرٹ اور لٹریچر سے وابستہ لوگوں نے عوامی سطح پر خوبصورتی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ یونیورسٹی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ لٹریچر فیسٹیول میں تقریری، قراء ت و نعت،مضمون نویسی، کہانی نویسی،ڈرامہ،موسیقی،پینٹنگ سمیت مختلف مقابلہ جات منعقد کئے گئے ہیں۔پرنسپل آفیسر شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا کہ لٹریچر فیسٹیول سے نا صرف طلبہ کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع ملتے ہیں بلکہ ان میں معاشرتی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔میلے کے آخری دن معروف اداکار خالد بٹ،سلیم البیلا، رشید علی اور گوگا پسروری و دیگر نے بھی شرکت کی۔نتائج کے مطابق انگلش شارٹ سٹوریزمیں یونیورسٹی آف کراچی کی مشل فاطمہ نے پہلی پوزیشن،گورنمنٹ کالج یونیوسٹی فیصل آباد کی آمنہ حسین نے دوسری جبکہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کی زنیرہ نواز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انگریزی نظم میں یونیورسٹی آف ساہیوال کی فاطمہ نے پہلی،بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے صبیح الحسن نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی جویریہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انگریزی مضمون نویسی کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف ساہیوال کی سائرہ سحر نے پہلی،بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی شان زہرہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اردو مضمون نویسی میں بارانی یونیورسٹی کی حفصہ شاہین نے پہلی،یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی عالیہ عروج نے دوسری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی رئیس فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پنجابی نظم میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ارسلان صادق نے پہلی،سرگودھا یونیورسٹی کی عالیہ اعجاز نے دوسری اور یونیورسٹی آف ساہیوال کے ابو رحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سو لفظی کہانی میں UVAS کی علیزہ فاطمہ نے پہلی،یونیورسٹی آف ساہیوال کے روشان الحق نے دوسری اور اسی یونیورسٹی کی طالبہ ارفع شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اردو نظم میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کی غانیہ رضا نے پہلی،جی سی یو ایف کے ضمیر بلوچ نے دوسری اوربہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے اسرارالحق نے تیسری پوزیشن حاصل کی تیسری پوزیشن حاصل کی۔پنجابی غزل میں سرگودھا یونیورسٹی کے عمر عاصم سیال نے پہلی،UVASکے دانش رضا نے دوسری اور ساہیوال یونیوسٹی کے عبدالرحیم دائم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔افسانہ نگاری میں جی سی یوایف کی شیبہ ذوالفقار نے پہلی،UVASکے سلیمان شکور نے دوسری جبکہ بی زیڈ یو کے محمد طاہر وقاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اردو مزاح میں زکریا یونیوسٹی کی مریم نوید نے پہلی، جی سی یو ایف کے سید اسد اشرف نے دوسری جبکہ ساہیوال یونیورسٹی کے محمد نصیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ارودو غزل میں سرگودھا یونیورسٹی کے محمد الیاس نے پہلی،،جی سی یوایف کے ریحان صابر نے دوسری اور یونیورسٹی آف ساہیوال کے اظہارالحق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیت بازی میں UVASکی ٹیم نے پہلی اور جی سی یو ایف کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔