فیصل آباد (حمزہ اکرم) ضلعی انتظامیہ نے تھوک وپرچون کے لئے بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ازسرنومقرر کردی ہیں۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہواجس میں مختلف اشیاء کی موجودہ بازاری قیمتوں کا جائزہ لے کر بعض اشیائے خورونوش کی قیمتیں طے کی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوعابد حسین،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،ڈی او انڈسٹریزشہباز خاں،ای اے ڈی اے محمد عثمان کے علاوہ تاجروں اورصارفین کے نمائندے موجودتھے۔تفصیلات کے مطابق چنا سفید (موٹا)کی تھوک قیمت 230روپے فی کلوگرام،پرچون نرخ 235 روپے برقرار رکھی گئی۔اسی طرح چنا سفید (باریک) 217 روپے اور 220روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔چنا سیاہ(موٹا)کی قیمت 135روپے فی کلوگرام اور 138 فی کلوگرام،چنا سیاہ(باریک)کی پرچون قیمت 130 روپے فی کلوگرام،تھوک نرخ 134روپے فی کلوگرام ہونگے۔دال چنا موٹی 135روپے فی گرام اور140 روپے اسی طرح دال چنا باریک 130 روپے اور 135روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری بغیر دھلی 117 روپے اور122 روپے،دال ماش دھلی ہوئی260 روپے اور265 روپے،دال ماش بغیر دھلی 245 روپے اور248 روپے فی کلوگرام،دال مسور (موٹی)215روپے،اور 218 روپے فی کلوگرام،دال مسور باریک 8 روپے کمی کے ساتھ 237روپے اور240روپے فی کلوگرام،بیسن کی تھوک قیمت 140روپے،پرچون قیمت 145روپے ہوگی۔چاول باسمتی سپر کرنل نیا 135 روپے فی کلوگرام،140 روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا150اور 155روپے فی کلوگرام،چاول اری کی تھوک قیمت 60روپے اور پرچون قیمت 62روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔تحصیل سٹی میں دودھ کی قیمت 100روپے جبکہ باقی تحصیلوں میں 95 روپے فی کلوگرام،دیہی تحصیل سٹی میں 110 روپے اور باقی تحصیلوں میں 100 روپے فی کلوگرام ہوگی۔علاوہ ازیں چھوٹاگوشت تحصیل سٹی میں 1000روپے فی کلوگرام اور بڑا گوشت 500فی کلوگرام روپے جبکہ دیگر تحصیلوں میں چھوٹاگوشت 950 روپے فی کلوگرام اوربڑا گوشت 450روپے فی کلوگرام ہوگا۔تندوری روٹی 100 گرام وزنی 8 روپے،خمیری روٹی 10 روپے اور نان سادہ 12 روپے جبکہ برف کی ایک کلو گرام قیمت 5 روپے ہوگی۔پھل وسبزیوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے تاجروں ودکانداروں کے تعاون کو سراہا اورکہا کہ وہ آئندہ بھی صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں وبازاروں میں قیمتوں کی چیکنگ کے لئے سرگرم عمل رہیں اور گرانفروشوں کے خلاف فوری ایکشن لے کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔