فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)جڑانوالہ روڈ ڈھڈی والا سے 209 ر۔ب تک سٹرک کی تعمیر وبحالی کا کام 26 کروڑ روپے کے فنڈز سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نے موقع پر جاکر تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ،تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے اور اہم عوامی پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ 18 کروڑ روپے کے فنڈز سے جڑانوالہ روڈ ایم سی لمٹ سے رنگ روڈ فیصل آباد 3.62 کلومیٹر سٹرک کی تعمیراتی کوالٹی بھی چیک اور پراجیکٹ پر بریفنگ لیتے ہوئے ملبہ کو فوری اٹھانے کی تاکید کی اور منصوبہ تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اواگت میں دو اضافی کلاس رومز کی 60 لاکھ روپے سے تعمیر جاری ہے جس کی پیشرفت کو ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے موقع پر جاکر چیک کیا۔انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو موجودہ عمارت وکلاس رومز کی بحالی کے اقدامات یقینی بنانے کی تاکیدکی۔9 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر جڑانوالہ کی عمارت کی تعمیر کا کام بھی جاری اورڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کوالٹی چیک کی،رواں مالی سال میں دستیاب فنڈز کو شفاف انداز میں تیز رفتاری سے بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے جڑانوالہ سید والا روڈبمعہ ڈرین سے حیسن شوگر ملز برج کی 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے جاری تعمیر کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ جڑانوالہ روڈ پرٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنے کے لئے یہ اہم منصوبہ ہے لہذاسٹرک کی تعمیر کے کام میں تیزی لائی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔