فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی کہ ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے اشتعال انگیز اور گمراہ کن ملک دشمن بیانات کا اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے،بد بخت نیازی ملک میں سیاسی انتشار اور فتنہ و فساد پھیلانے پر تلا ہوا ہے،فتنہ خان کی بات سے پوری قوم کو افسوس ہے، لوگوں میں نیازی بیانہے کے خلاف سخت غصے کی لہر ہے،یہ کیسا بد بخت انسان ہے جو صرف اقتدار کا پجاری ہے۔ عمران خان اپنی ناکامی کا ملبہ ہمارے ملک پر ڈال رہا ہے، عمران خان نے کہا کہ یہ ملک تین ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا رہنما، قوم کو جوڑتے ہیں توڑنے کی بات نہیں کرتے، ملک کا رہنما ملک کو جوڑنے کی باتیں کرتا ہے توڑنے کی نہیں۔پی پی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خان، پی پی یورپ کے نائب صدر رانا محسن خان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو رول بیک کرنے کی بات کی، جوہری پروگرام کو ختم کرنے کی بات کی اور ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں کہا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت کی ضرورت نہیں ہے۔ڈویژنل صدر وومین سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ،سٹی جنرل سیکرٹری، میاں اشفاق حسین نے کہاکہ جب ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا خواب دیکھا تو عمران خان بیرون ملک عیاشی کر رہا تھا (فوج) پر انگلیاں نہ اٹھیں۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری عمر دراز آزاد،لیبر لیڈر لال حسین راشد، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میدیا کووار ڈینیٹر محمد طاہر شیخ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ صحیح فیصلے نہیں ہوئے تو فوج تباہ ہو اگر ادارے آئین کا ساتھ دیں تو غلط فیصلہ ہے اور اگر عمران خان کا ساتھ دیں تو صحیح فیصلہ ہے، جب ملکی فوج کا سپہ سالار عمران خان کے ساتھ تھا تو صحیح فیصلہ تھا اور اب پاکستان کی تباہی کا بوجھ اگر انہوں نے اپنے سر سے اتارا اور اب وہ ان کے ساتھ نہیں تو غلط ہیں