فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ضلعی محکمہ بہبود آبادی اور مرکزی علماء کونسل کے اشتراک سے اسلام میں ذمہ داروالدین کا کردار اور بہترین معاشرے کی تشکیل میں علماء کا کردار کے موضوع پر سیمینار انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس ہال جامعہ قاسمیہ میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی تھے۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرعاطف علی،ڈپٹی ڈی او طیبہ اعظم خاں کے علاوہ پروفیسر اشفاق مان،مولانا رب نواز،مولانا یوسف فاروقی،سلیم نواز، مولانا منظور،مولانا حفیظ الرحمن،مولانا عابد فاروقی،مولانا عمر فاروق،عبدالواحد،مولانا عزیزالرحمن،حافظ طیب کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی او نے بہبود آبادی پروگرام کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اور علماء کرام کے تعاون کو سراہا۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو محراب ومنبر سے بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کا پیغام اجاگرکریں۔انہوں نے سیمینار کے انعقاد میں پاپولیشن ویلفیئر کی معاونت کو سراہا۔سیمینار سے دیگر علماء کرام نے بھی اظہار خیال کیا اور اسلام میں ذمہ دار والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سیمینار کے اختتام پر ڈسٹرکٹ آفیسر نے شرکاء میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔