• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home Home

زرعی یونی ورسٹی کی 57 طالبات میں یوایس ایڈ کے تحت وظائف کی تقسیم

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
18 اگست, 2022
in Home
0
زرعی یونی ورسٹی کی 57 طالبات میں یوایس ایڈ کے تحت وظائف کی تقسیم
12
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)زرعی یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ کے میرٹ اور ضرورت پر مبنی سکالرشپ پروگرام کے تحت 57 طالبات میں وظائف کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن یو ایس ایڈ اینی فلیکر نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے ہمراہ جامعہ زرعیہ کی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔سنٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اینی فلیکر نے کہا کہ یو ایس ایڈ نیڈ بیس سکالر شپ پروگرام کے تحت اب تک زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 459 طلباء کو سکالرشپ فراہم کیے جاچکے ہیں اور یو ایس ایڈ پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہا ہے۔ پاکستان کی 30 یونیورسٹیاں یو ایس ایڈ کے ساتھ شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی زرعی تعلیم،تحقیق اور کمیونٹی سروسز میں کاشوں کو نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ خواتین کی سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے بغیر ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 50 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور یونیورسٹی خواتین کے حقوق کے تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے کوٹہ مختص کیاگیا ہے تاکہ دیہات سے تعلق رکھنے والے افراد کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم دے کر ٹھوس زرعی ترقی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹ اینڈ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر محمد احسن خاں نے کہا کہ یونیورسٹی ضرورت مند طلباء تعلیم کا سفر جاری رکھنے کیلئے بیشمار سکالر شپ فراہم کر رہی ہے۔ تاکہ ان کے ذہن و قلوب کو علم کی روشنی سے منور کرتے ہوئے زندگی میں کامیابیاں و کامرانی سمیٹنے کے وسیع مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر یو ایس ایڈ پروجیکٹ محمد اظہر خاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد وقار اکبر اور دیگر معززین نے بھی خطاب کیا۔

Previous Post

شادی سے انکار پر فیصل آباد کے صنعتکار کا بیٹی سمیت خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل

Next Post

فیصل آباد کو بڑا ڈویلپمنٹ پیکج دیں گئے،گڈ گورنس اور ڈلیوری نظر آئے گی۔ افضل ساہی صوبائی وزیر

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
فیصل آباد کو بڑا ڈویلپمنٹ پیکج دیں گئے،گڈ گورنس اور ڈلیوری نظر آئے گی۔ افضل ساہی صوبائی وزیر

فیصل آباد کو بڑا ڈویلپمنٹ پیکج دیں گئے،گڈ گورنس اور ڈلیوری نظر آئے گی۔ افضل ساہی صوبائی وزیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی