فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) شادی سے انکار کرنے پر یونیورسٹی ٹاؤن سرگودھا روڈ کی رہائشی خدیجہ پر معروف صنعتکار بیسٹ ایکسپورٹ فیصل آباد کے مالک شیخ دانش کی جانب سے مبینہ تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر ویڈیو بنا کر وائرل کردی گئی۔
شادی سے انکار کرنے پر دانش علی اور اس کی بیٹی سمیت 16 ملزمان نے میڈیکل کی طالبہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر تھانہ ویمن فیصل آباد کی جانب سے متاثرہ خاتون خدیجہ کی مدعیت میں 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا۔
سائلہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے اس کے گھر رشتہ بھیجا جس پر سائلہ کی جانب سے انکار کردیا گیا، انکار کرنے پر ملزم کی جانب سے اسے فون پر دھمکیاں دی گئیں، سائلہ اور اسکی بھابھی کو اغواء کرلیا گیا۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او عمر سعید کے حکم پر شہر کے ملزم اور بیٹی سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ یونیورسٹی ٹاؤن کی رہائشی لڑکی کی درخواست پر تھانہ ویمن میں درج کیا گیا ہے. ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں 6 نامزد جبکہ 10 نامعلوم ملزمان شامل ہیں، ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مار کر مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1559571378063425537?t=a1aAEcimenml4w9gC7RKxQ&s=19
متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میرے سر کے بال اور بھنوئیں کاٹ ڈالیں اور جوتیاں چاٹنے پر مجبور کیا گیا، ملزم دانش نے جنسی ہراساں بھی کیا اور وڈیوز بنائیں اور وائرل کردیں، ملزمان نے تمام واقعہ کی ویڈیو بنا کر دھمکیاں دے کر چھوڑا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔