فیصل آباد(حمزہ اکرم)مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران کی سربراہی میں چیئرمین پی وون،واسا لاہور،چیف ایگزیکٹو آفیسر بوڈا پیسٹ واٹر ورکس مسٹر فرینک کیزلر،جائیکا ایکسپرٹ ٹیم فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں پانی کے اداروں کے سربراہان نے اسٹیٹ آف دی آرٹ فرنچ سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا اور وہاں نہرسے پانی حاصل کرنے سے پینے کے پانی کی تیاری اور سپلائی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا ابوبکر عمران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہریوں کو پینے کی پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں سرفہرست ہے اور فرنچ پراجیکٹ فیزون کے باعث شہر کے مشرقی حصے کی آبادیوں کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈپراجیکٹ کے فیز ٹو کی تکمیل سے پینے کے پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے محکمانہ سروسز کے معیار میں جدید تقاضوں کے مطابق اضافہ ناگزیر ہے اس سلسلے میں واسا انتظامیہ کی کاوشیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کی تکمیل سے مشرقی حصے کی دو لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا پانی مہیا ہو گا۔پانی کے اداروں کے سربراہان نے فرنچ سرفیس واٹر پراجیکٹ کو سٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیا اور واضح کیا کہ فیصل آباد کی خوش قسمتی ہے کہ اس معیاراور جدید ٹیکنالوجی کا حامل پلانٹ قائم کیا گیا ہے اسی طرح کے مزید پلانٹس دیگر شہروں میں لگائے جانے کی ضرورت ہے۔