فیصل آباد(حمزہ اکرم)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد شہر کے گرین ایریاز کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پی ایچ اے کی طرف سے جن علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ان میں مدینہ ٹاون کے علاقے ڈی گراؤنڈ، اکبر چوک گلستان کالونی،لائلپور ٹاؤن کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے اطراف گرین ایریا،اقبال ٹاؤن کے علاقے سمندری روڈ،جناح ٹاؤن میں غلام محمد آباد کے اطراف گرین بیلٹ،مرضی پورہ گرین بیلٹ و دیگر میں آپریشن کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رائے نعیم اللہ بھٹی نے کہا کہ شہر کے جمالیاتی حسن کو برقرار رکھنے اور کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے اور گرین ایریاز کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے حوالے سے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کو ختم کرنے کے بعد تنبیہہ کیا جاتا ہے کہ ادارہ کی گرین بیلٹس اور پارکس میں کسی بھی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہ کیا جائے گا ادارہ شہر کے گرین ایریاز سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔