فیصل آباد( محمد حمزہ)ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز اور ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے گارمنٹس سٹی کھرڑیانوالہ کا دورہ کیا اور انڈسٹریز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے گارمنٹس کی تیاری،پیکنگ،کوالٹی اور کپڑے کی تیاری کے مختلف مراحل دیکھے۔سی ای او شاہد نذیر نے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں گارمنٹس یونٹ کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے ٹیکسٹائل میں ورکرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہااور کہا کہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔