فیصل آباد(محمد حمزہ)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ناولٹی پل فش مارکیٹ کی صفائی ستھرائی کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی بلال فیروز جوئیہ کی جانب سے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو فش مارکیٹ کی مستقل بنیادوں پر صفائی برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ناولٹی پل فش مارکیٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں ہیوی مشینری کی مدد سے بھرپور صفائی مہم کا آغاز کرایا۔انہوں نے کہا کہ عملہ صفائی دوکاندار حضرات کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کر ے کسی بھی شہری کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ انسپکٹر ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے معمول کے آپریشنز کے ساتھ عوام الناس میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔فش مارکیٹ کی تاجر برادری کو بھی اس مہم کا حصہ بنایا جائے تا کہ شہر کی صفائی قائم رکھنے میں معاشرے کا ہر طبقہ اپنا کردار ادا کر سکے۔آپریشنز پلان کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ایف ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکر دو شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈپٹی منیجر ساجد محمود روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گے۔