فیصل آباد(حمزہ اکرم)چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ نے شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ٹائپ کالونی اور ناولٹی پل کے علاقوں کا دورہ کیا۔جی ایم آپریشنز محمد اعجاز بندیشہ اور منیجر آپریشنز عبداللہ نذیر باجوہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یونین کونسلوں میں جا کر گلی گلی صفائی کا معیار چیک کیا اور بعض مقامات پر ملبے کے ڈھیر کو فوری ختم کرانے کے احکامات جاری کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ کے ویژن کے مطابق شہر بھر کی صفائی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے۔یونین کونسلز کی سطح پر ویسٹ ورکرز کے کام کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔سی ای اونے ناولٹی پل فش مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی آپریشن کی نگرانی کی۔جی ایم آپریشنز محمد اعجاز بندیشہ نے بتایا کہ فش مارکیٹ کی صفائی کیلئے دو شفٹوں میں سینٹری ورکرز کو ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں جبکہ ہیوی مشینری کی مدد سے پوسٹ ڈی سلٹنگ آپریشن بھی جاری ہے۔