فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنرسلوت سعید سے چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان خالد حیات کموکا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ کمشنر نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے کئے گئے پیشگی اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔بوٹی مافیا کو جڑ سے اکھاڑنا ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریذیڈنٹ انسپکٹرز کے ایک روزہ تربیتی سیشن میں خود شرکت کرکے ذمہ داریوں سے آگاہی دی گئی ہے۔ڈائریکٹر کالجز،ڈی ڈی کالجز،سی اوز ایجوکیشن کی گارنٹی پر اچھی شہرت کا حامل نگران عملہ انٹرامتحانات میں ڈیوٹی انجام دے گا۔انہوں نے بتایا کہ بی او جی اجلاس میں نگران عملہ کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔شفاف امتحانات کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے،نجی سکولز ایسوسی ایشنز بھی معاونت ونشاندہی جاری رکھیں۔موبائل انسپکٹرز کا پروفارمہ تبدیل کردیا ہے جبکہ اپنا واٹس ایپ نمبر دیاہے امتحانی عملہ کے بارے میں شکایات کی نشاندہی پر اصلاحات وایکشن بھی لیا گیا۔ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کی تجاویز کا بھی خیر مقدم کیااور کہا کہ تقریبا تمام تجاویز پر ورکنگ کی گئی ہے تاہم ایسوسی ایشن تحریری طور پر تجاویز بھی پیش کریں۔مشترکہ کاوشوں سے امتحانی نظام کو بہتر سے بہترین بنانا ہے۔