فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنرسلوت سعیدنے انٹیپنڈنٹ میڈکل کالج کا دورہ کیا اورکارنیا ٹرانسپلاٹ کی رجسٹریشن میں توسیع کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے بصارت سے محروم افراد کے کارنیا ٹرانسپلانٹ کی تفصیلات دریافت کیں اورکالج کے شعبہ امراض چشم کا بھی دورہ کیا اور کارنیا ٹرانسپلانٹ کے لئے دستیاب جدید مشینری وآلات دیکھے۔انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو ٹرانسپلاٹ کے ذریعے بینائی فراہم کرنا عظیم کارخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے معائنہ کے لئے سوشل ایکشن پلان بھی جاری رہنا چاہیے جبکہ آنکھوں میں کارنیا ٹرانسپلانٹ کا یہ پروگرام کامیابی سے جاری رکھیں۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو آنکھوں کی حفاظت اورامراض سے بچنے کے لئے بھرپور آگاہی مہم بھی جاری رہنی چاہیے۔ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمدسلطان نے کارنیا ٹرانسپلانٹیشن پر بریفنگ دی اور بتایا کہ بینائی سے محروم افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور ہر ماہ کارنیا ٹرانسپلانٹ کے آپریشن بھی کئے جارہے ہیں۔