فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومتی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جمعرات 25 مئی کو یوم تکریم شہداء منایا جائے گا۔اس ضمن میں مرکزی تقریب میونسپل کارپوریشن ہال میں دن 10:30 بجے شروع ہوگی جس کے آغاز پر شہداء کی فیملیز کو سلامی پیش اور گلدستے دیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں شہداء کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ضلعی انتظامیہ وپولیس افسران شہداء کے گھروں میں جاکر فیملیز سے ملاقات کریں گے۔کیپٹن اسفندیارشہید چوک(الائیڈ موڑ سرگودھا روڈ)پرافسران شمعیں روشن اوریادگارپر پھول رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمرکی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کو یوم تکریم شہداء بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں اہم چوکوں پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بینرز آویزاں کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ مرکزی تقریب میں ڈویژنل وضلعی اور پولیس وپاک آرمی کے افسران شریک ہونگے جبکہ سکولوں کے بچے ملی نغمے پیش کریں گے۔ انہوں نے شہر بھر میں معیاری صفائی ستھرائی کی ہدایت کی اور اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ تحصیل سطح پر بھی یوم تکریم شہداء منایاجائے۔
۔۔۔///۔۔۔