فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی پی او ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل کاتھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے قتل،مقتول کی اہلیہ اور بیٹے کے زخمی ہونے کے واقعہ پر سخت نوٹس،رپورٹ طلب کر لی،ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر82جی بی نورنگ آباد میں فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ اس کی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہو گئے،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضیٰ کمیل سے رپورٹ طلب کر لی،سی پی او کو بتایا گیا کہ مقتول پارٹی کے بقول مقدمہ بازی کی رنجش پر اسامہ، پرویز اورسہیل نے فائرنگ کر کے عبد المجید قتل اس کی اہلیہ حنیفاں بی بی اور بیٹا محمد بابر زخمی ہو گیا،جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،وقوعہ کا مقدمہ مقامی تھانہ ٹھیکری والا میں درج کر لیا گیا،سی پی او عثمان اکرم گوندل نے حکم دیا کہ نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری ہونی چاہیے کیوں کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر پولیس کارکردگی پر ایک سوالیہ نشانہ ہوتا ہے،سی پی او نے ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضیٰ کمیل کو ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگلے48گھنٹوں میں ملزمان کو ہر صورت گرفتار ہو جانا چاہیے،سی پی او نے کہا کہ اس وقوعہ کے حوالے سے پولیس کیی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے مجھے آگاہ رکھا جائے