فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی کمپلیکس میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سنی اور ان کے حل کے احکامات موقع پر ہی جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے ریونیو افسران سے ان کے حل کی رپورٹ طلب کی۔انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ کے پہلے دودفتری دن شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کئے جاتے ہیں جہاں ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز تا پٹواری تک ریونیو عملہ ایک چھت تلے موجودرہ کر شہریوں کے درستگی نام،فردوانتقالات کا اجراء،رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ،معائنہ ریکارڈ،رجسٹری ودیگر ریونیو امور تیزی سے نمٹارہے ہیں، ریونیو عوامی خدمت کچہری میں تحصیل سٹی وصدرکے درخواست گزاروں نے مسائل کی نشاندہی کی جن میں سے متعدددرخواستوں کو موقع پر ہی حل کردیا گیا۔