فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں جعلی وغیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ انٹیلی جنس بیسڈ ایکشن ہونا چاہیے۔کھادوں کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت پر بریفنگ لی گئی جبکہ کھادوں کی اوورچارجنگ یا ذخیرہ اندوزی پر موثر کارروائی ہونی چاہیے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنرز کو کسانوں کے لئے نہری پانی کی دستیابی کا پلان بنانے کا حکم دیا اور15 جون تک ورائٹی کاشت کرنے اور اسی مناسبت سے کسانوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کی تاکید کی۔جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کار لانے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔کمشنر فیصل آباد نے کھادوں کی دستیابی وفروخت اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں سے آگاہ کیا۔پانی کی دستیابی کی صورتحال اور جعلی زرعی ادویات کے گھناؤنے دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف ایکشن رپورٹ بھی پیش کی۔