• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز کا معیار مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
4 ستمبر, 2023
in عوامی مسائل
0
اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز کا معیار مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر
7
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے ہدایت کی ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز کا معیار مزید بہتر بنایا جائے تاکہ لوگوں کا اعتماد مضبوط ہو۔انہوں نے یہ ہدایت اراضی ریکارڈ سنٹر تاندلیانوالہ کے دورہ کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروسز لینے آئے ہوئے درخواست گزاروں سے ملاقات کی اور ان سے سنٹر کی کارکردگی بارے دیافت کرتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز سائلان کی سہولت کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کے حامل ہونے چاہیں۔اس ضمن میں انچارج اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔انہوں نے انتظارگاہ میں درخواست گزاروں کے بیٹھنے اور پینے کے پانی کی دستیابی کے انتظامات بھی چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ سنٹرزمیں اعلی نظم و نسق کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے اور سنٹرز سے رابطہ کرنے والے شہریوں کو انتظار کی زحمت سے بچاتے ہوئے ان کے کام تیزی رفتاری سے نمٹائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹرز پر لمبی قطاریں نظر نہیں آنی چاہیں اور رش کی صورت میں متعلقہ کاؤنٹر کی تعداد میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سائلان کی رہنمائی کے لئے انفارمیشن ڈیسک کو ہمہ وقت فعال رکھیں تاکہ درخواست گزاروں کا وقت ضائع نہ ہو اور وہ اپنے کام کے سلسلے میں صحیح کاؤنٹر پر رابطہ کریں۔انہوں نے سنٹرپر صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرپشن کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا اور انچارج اپنے ماتحت عملہ کی پرفارمنس اور سائلان سے طرز عمل پر گہری نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سنٹرپر درپیش مسائل کی فہرست اور ان کے حل کے لئے تجاویز مرتب کرکے ڈی سی آفس کو پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایئرکنڈیشنڈکے فعال،ادویات کا ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کے ساتھ مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا اور طبی وانتظامی امور کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ کا بھی اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرکے نوجوانوں کو کھیلوں کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Previous Post

غیر قانونی طریقے سے جعلی ادویات کی تیاری پر مینوفیکچرنگ یونٹ سیل اور 3 افراد گرفتار

Next Post

غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں اور تعمیرات کے خلاف آپریشن

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں اور تعمیرات کے خلاف آپریشن

غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں اور تعمیرات کے خلاف آپریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی