• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

فیصل آباد میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا

admin by admin
2 جولائی, 2022
in عوامی مسائل
0
فیصل آباد میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا
6
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)حکومت پنجاب کی ہدایات پرضلع بھر میں اینٹی ڈینگی ڈے منایاگیا اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام مرکزی سیمینارمیٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے کی۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیمان زاہد،سی او کارپوریشن زبیر حسین،ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین، ڈویژنل فاریسٹ آفیسرز وجیہہ الدین،محمد علی بٹ،انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشنل سنٹر محمد صادق،ماہر تعلیم محمد اختر بٹ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ،ڈینگی فوکل پرسنز اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بھر پور انتظامی و انسدادی اقدامات کر رہی ہے تاہم عوامی تعاون کے بغیر انسدادڈینگی میں کامیابی ممکن نہیں لہذا شہری ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ صاف ستھرا ماحول برقرار رکھ کر ڈینگی کے خطرات سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر ذمہ دارانہ انداز میں عمل پیرا ہیں،دفاتر،گھروں،گلی،محلوں،چھتوں اور لاروا کی افزائش کے مقامات کو باربار چیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ڈے منانے کا مقصد انسدادی وحفاظتی اقدامات کو مزید چوکس کرنا ہے۔انہوں نے محکموں سے کہا کہ وہ کاغذی کارروائی سے گریز کرکے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں۔ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر نے ملٹی میڈیا کے ذریعے ڈینگی لاروا کے انسداد کے بارے میں بریفنگ دی۔سیمینار سے اے ڈی سی جی اور سی ای او ایجوکیشن نے بھی خطاب کیا۔سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک منعقد ہوئی۔شرکاء نے ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری اینٹی ڈینگی ٹیموں سے تعاون کرکے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خاتمہ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں ایئرکولرز،فریج کی ٹرے،پانی کی ٹینکیوں،گملوں،پانی جمع کرنے کے برتنوں اور چھتوں پر کاٹھ کباڑ وغیرہ کو مسلسل چیک کیا جائے۔انہوں نے گھروں کے مکینوں سے کہا کہ وہ شعوری انداز میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کسی جگہ پانی کھڑا نہ رہے کیونکہ موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افرائش کے لئے موافق ہے لہذا بھر پور احتیاط اور توجہ سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے ہر فرد کا کردار اہم ہے لہذاڈینگی کی آماجگاہوں کے خاتمے کے لئے شہری اپنے گھروں کے اندر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اور انسدادڈینگی سٹاف کو خبردار ادا کیا کہ وہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے تمام تر وسائل کے ساتھ غیر معمولی کوششیں کریں اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت کی گنجائش نہیں۔

Previous Post

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ہائی کمشنر بنگلہ دیش

Next Post

ڈپٹی کمشنر نے عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

admin

admin

Next Post
ڈپٹی کمشنر نے عوامی خدمت کچہری میں  شہریوں کے مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر نے عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی