فیصل آباد(حمزہ) کینال ڈویژن میں دو کینال میں بھل صفائی کا کام مکمل جبکہ باقی ماندہ ایک کینال میں 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔چیف انجینئر محکمہ انہار شاہد سلیم چوہدری نے بتایا کہ جمال جٹی اور ملیاں ڈسٹری کینال میں بھل صفائی کا کام مکمل جبکہ سارنگ والا ڈسٹری کا کام بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شدید سرد موسم کے باوجود ایکسیئن محکمہ انہار شہباز طالب کی زیرنگرانی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم اور مطلوبہ اہداف کے لئے سرگرم ہیں جس کی بدولت قبل ازوقت دو کینال میں بھل صفائی مکمل اور تیسری کینال کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ افسران کی طرف سے مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کسانوں کو ٹیل تک پانی کی دستیابی یقینی بنانا ترجیح ہے اور معیاری بھل صفائی سے مطلوبہ نتائج حاصل ہونگے۔