فیصل آباد(حمزہ اکرم)سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل چوہدری اصغر علی کے مطابق سینٹرل جیل کے 45۔اسیران ایف اے وعلوم شرقیہ کے امتحان میں شریک ہیں اور متعلقہ بورڈ کی طرف سے امتحانی عملہ شیڈول کے مطابق اسیران کے امتحانات لے رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں اسیران کی فلاح وبہبود کے ساتھ انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانے کے لئے تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں اس ضمن میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند کے داخلہ جات بھجوانے،ٹیچر کا اہتمام،کتب کی فراہمی اور بروقت امتحانات دلوانے میں مدد بھی کی جارہی ہے۔سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ آئندہ بھی اسیران کوتعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔