فیصل آباد(حمزہ اکرم )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ امجد نذیر چوہدری نے سینئر سول جج چنیوٹ رانا محمد الیاس بشیر کے ہمراہ سینٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کیا اور اندرون جیل ہسپتال،کچن اور مختلف بیرکس کا معائنہ کیا۔انہوں نے اسیران سے بھی ملاقات کی اور جیل انتظامیہ کے جملہ انتظامات کو سراہا۔سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا اور جیل کے انتظامی وحفاظتی امور سے آگاہ کیا۔