فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیر نے مختلف اوقات میں بعض ہیلتھ مراکز کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں جاکر صحت کی دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور صفائی کی صورتحال کو بھی چیک کیا اورتمام تر طبی انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔