فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ سمیت گوشت اور چکن کی قیمتوں کی انسپکشن کے لئے سرگرم رہے اور اوورچارجنگ اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر دو چکن فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔انہوں نے قصابوں وچکن فروشوں کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا اور وارننگ دی کہ مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پرائس چیکنگ کا عمل جاری ہے دکاندار زائد قیمتیں وصول کرنے سے بازرہیں بصورت دیگر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔