فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل احمد اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو نے چوک گھنٹہ گھر اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات مافیا کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف بازاروں میں آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن کے دوران مشینری کی مدد سے پختہ اور عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا اور تجاوز شدہ سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بازاروں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کھلے رکھنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ اگر وہ تجاوزات قائم کرنے سے باز نہ آئے تو ان کے سامان کو نہ صرف ضبط کیا جائے گا بلکہ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔