فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر سلوت سعیدنے اقبال سٹیڈیم کا دورہ کیا اورفری آٹا سنٹر پر خواتین ومرد حضرات کے لئے کئے جانے والے سایہ دار انتظامات چیک کئے۔ انہوں نے خواتین سے انتظامات اور آٹا ملنے کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں فری آٹا سنٹرز پر بہترین انتظامات برقرار ہیں اوربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کی اہلیت کی جانچ پڑتال کے بعد جبکہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق ہر گھرانہ سے قومی شناختی کارڈ رکھنے والے 60 ہزار سے کم آمدن کے حامل کو آٹا کا ایک تھیلہ فری دیا جارہا ہے۔کمشنر نے سنٹرز پر موجود بزرگ ومعذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔