فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر سلوت سعید شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے سرگرم ہوگئیں۔انہوں نے اپنے آفس میں عوامی مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کو ان کے تیز رفتار حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیرضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ڈویژنل وضلعی افسران شہریوں کی شکایات کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔شہری اپنی شکایات ومسائل سے آگاہ کریں انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔