فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنرسلوت سعید کی زیرصدارت فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ریونیو جنریشن کا اجلاس منعقد ہواجس میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر بھی موجودتھے۔سی ای او عظیم شوکت نے ریونیو بڑھانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ ایف ڈی اے،میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اور پھاٹا کی آئندہ کوئی کالونی ویسٹ مینجمنٹ پلان کے بغیر منظور نہیں ہوگی۔کوآپریٹو سوسائٹیز کو بھی آن بورڈ لیں جبکہ سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں،شادی ہالز، پٹرول پمپس،میگامارٹس،بینکس،آٹو ورکشاپ مارکیٹس سے میٹنگزکرکے انہیں ویسٹ کولیکشن پلان میں شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو ایم سی کے ریونیو کو بڑھانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ایف ڈبلیو ایم سی کی معاونت کی ہدایت کی اور کہا کہ ویسٹ کولیکشن میں تعاون نہ کرنے والوں کی فری سروسز بندکردی جائیں۔کمشنر نے شہر کے مرکزی روڈز کی معیاری صفائی کا نظام جاری رکھنے،سینٹر میڈینز کے ساتھ مٹی کی صفائی کا بھی حکم دیا۔کرب سٹونز کو درست اور رنگ روغن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا روڈ سمیت دیگر روڈزپر لائٹس فنکشنل،صفائی،سیوریج سسٹم کی بہتری، مین ہولز کورڈ،سینٹر میڈنز درست اور پلانٹیشن ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کے حساب سے روڈ کا انتخاب کرکے اقدامات کئے جائیں اور بیفور اور آفٹر کی تصاویر کو سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری عوامی ریلیف کے کاموں سے مطمئن نظر آنے چاہیں۔کیپٹن اسفندشہید چوک سے الائیڈ ہسپتال موڑ جیل روڈپر تمام متعلقہ محکمے کام شروع کریں۔سڑکوں کے پیچ ورک کو مکمل کیا جائے۔