فیصل آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل نے عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی اس کے لئے سیکورٹی کے پیش بندی اقدامات اٹھانا شروع کر دئیے ہیں سی پی او نے ضلع بھر میں لگنے والی قربانی کے جانوروں کی قانونی منڈیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پولیس افسران کو حکم دیا کہ ان منڈیوں میں خرید و فروخت کے لئے آنے والےبیوپاریوں کا ان کے جانوروں اور دیگر سامان کے ساتھ مکمل تحفظ فراہم کیا جاۓ گا۔سی پی اوعثمان اکرم گوندل نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قانون شکن جانوروں کی خرید وفروخت کی منڈیوں کو قانون شکنی کی وارداتوں کے حوالے سے آسان ہدف سمجھتے ہیں ،قانون نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی زمہ داری پولیس کو دی ہے جسے ہر حال میں پورا کی جانا ہے،سی پی او عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کی قانونی منڈیوں کے اردگرد 24/7پولیس پٹرولنگ کروائی جائے،جیسے جیسے عید الاضحٰی قریب آئے قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کا کام۔عروج پر پہنچ جاتا ہے لہذا کاروباری تیزی کے پیش نظر سیکورٹی معاملات کو مزید سخت کی جائے،سی پی ا ونے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات کو مانیٹر کرنے کے لئے سی پی او آفس میں 24/7 کام کرنے والا کنٹرول روم بنایا جائے سیکورٹی کے معاملات میں ہلکی سی سستی ،غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔