فیصل آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور مرزا فاران بیگ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حوالہ سے زیادہ سے سہولیات فراہمی کیلئے مقصود احمد لون سی ٹی او فیصل آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بلاک سی ٹی او آفس میں میڈیکل کی سہولت و ٹکٹس کی فراہمی کا وعدہ بھی پورا کر دیا ہے۔ آر پی او ڈاکٹر عابد خان اور سی پی عثمان اکرم گوندل نے ڈرائیونگ لائسنس بلاک سی ٹی او آفس کا وزٹ کیا اور مزید سہولیات فراہمی کیساتھ ساتھ شہریوں سے اچھے طریقہ سے پیش آتے ہوئے راہنمائی کرنے کیلئے ٹریفک سٹاف کو ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے مطلوبہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ایک ڈاکٹر ڈرائیونگ لائسنس بلاک سی ٹی او آفس میں ڈیوٹی انجام دے گا اور لائسنس بلاک کے سٹاف کو ٹکٹس بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہری با آسانی اپنا نیو لائسنس ،ڈرائیونگ لائسنس رینیوئل، ڈپلیکیٹ اور لرنر بنوانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل بھی ایک ہی وزٹ میں کروا سکیں گے۔ اسکے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے درکار میڈیکل فارم۔ بی کا ٹیسٹ کسی بھی سرکاری ہسپتال اور رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر سے کروایا جاسکتا ہے۔ ڈاک ٹکٹس چوبیس گھنٹے تمام ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز پر دستیاب ہوں گی جس سے شہریوں کو ڈاک خانہ کا چکر نہی لگانا پڑے گا۔ میڈیکل ٹیسٹ کیلئے کیومیٹک مشین بھی لگا دی گئ ہے تا کہ شہری ٹوکن حاصل کر کے اپنے نمبر پر سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ شہریوں کیلئے باقاعدہ سٹنگ ایریا بنایا گیا ہے جس میں پنکھوں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی کیا گیا ھے۔ شہریوں کی طرف سے سی ٹی او کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔