ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ستھرا فیصل آباد پروگرام کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے چوک گھنٹہ گھر اور ملحقہ بازاروں میں پیدل چل کر ویسٹ ورکرز کی موجودگی اور صفائی کی حالت کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے معمولات پر خصوصی توجہ دینے اور گلی محلوں میں ورکرز کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو فوری طور پر کولیکشن پوائنٹس سے ڈمپنگ سائٹس تک منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔ اس دورے میں سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد، اسسٹنٹ کمشنرز سٹی فیصل احمد اور صدر رنگزیب گورایہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔