فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد تسلسل جاری ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ،نرخنامے آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پر ایکشن لیااورپھل وسبزیوں ودیگر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے 151گرانفروشوں کو موقع پر 2لاکھ22ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر8دکانیں سیل اور 17دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔